تھرو دی بائبل کے متعلق جانیں
تھرو دی بائبل ایک محبت کی کہانی ہے: انسانیت کے لیے خدا کی اپنی محبت کی کہانی، جو پرانے اور نئے عہد نامے کی 66 کتابوں کے ذریعے بیان کی گئی ہے –
تھرو دی بائبل ایک محبت کی کہانی ہے: انسانیت کے لیے خدا کی اپنی محبت کی کہانی، جو پرانے اور نئے عہد نامے کی 66 کتابوں کے ذریعے بیان کی گئی ہے –
تھرو دی بائبل منسٹری کا مرکز ایک محبت کی کہانی ہے: انسانیت کے لیے خدا کی اپنی محبت کی کہانی، جو پرانے اور نئے عہد نامے کی 66 کتابوں کے ذریعے بیان کی گئی ہے – ایک ایسی کہانی جو ہر بار سننے پر اور بھی بہتر لگتی ہے کیونکہ اس کا ہر لفظ سچا ہے۔
تھرو دی بائبل ہر روز مختلف ذرائع ابلاغ کے ذریعے خدا کے کلام کی تعلیم دیتا ہے – لوگوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ خدا کی نجات کی پیشکش کو سنیں اور اس پر لبیک کہیں، اور اس کے ساتھ چلتے ہوئے زندگی گزاریں۔
ڈاکٹر جے ورنن میکجی، ہمارے بانی اور استاد، کو سب سے بڑھ کر خدا کی کہانی سنانا پسند تھا۔ ایک پاسٹر اور بائبل کے معلم کے طور پر، انہوں نے 1941 میں ریڈیو پر تعلیم دینا شروع کی، اس امید کے ساتھ کہ ان کی مقامی سان گیبریل ویلی اور لاس اینجلس کے علاقے کے لوگ خدا کے کلام کے عجائبات پر توجہ دیں گے اور اس کا جواب دیں گے جو سادہ انداز میں سکھایا گیا تھا۔ ڈاکٹر میکجی کے لئے حیرت کی بات یہ تھی کہ لوگوں نے خدا کے کلام کو سنا۔
نہ صرف بائبل ایک اچھی کہانی ہے – اور ڈاکٹر میکجی ایک اچھے کہانی سنانے والے – بلکہ بائبل ہمیشہ سے ان بنیادی ذرائع میں سے ایک رہی ہے جن کے ذریعے خدا ہمیں اپنی طرف کھینچتا ہے۔
ڈاکٹر جے۔ ورنن میکجی: عبرانیوں کی کتاب کی تفسیر
جان ورنن میکجی نے جو دنیا بھر میں سادگی سے بائبل مقدس کی منادی کی، اس کے حیرت انگیز رد عمل سے سب سے زیادہ وہ خود حیران ہوں گے۔
ڈاکٹر میکجی 1904 میں ہلز بورو، ٹیکساس میں پیدا ہوئے۔ جارجیا، ٹینیسی اور ٹیکساس میں بطور پاسٹر ذمہ داریاں نبھانے کے بعد، ڈاکٹر میکجی اور ان کی اہلیہ، روتھ، پاساڈینا، کیلیفورنیا میں مقیم ہو گئے۔
سن 1941 میں ڈاکٹر میکجی کو ایک تحریک حاصل ہوئی جس نے انہیں "دی اوپن بائبل آور” نامی اتوار کی ریڈیو نشریات شروع کرنے پر آمادہ کیا۔ بعد میں یہ نشریات "ہائی نون بائبل کلاس” کے طور پر پیش کی گئیں۔ اور انہیں کی وجہ سے 1967 میں آج کے معروف "تھرو دی بائبل” کے آغاز کی بنیاد رکھی گئی۔ ڈاکٹر میکجی نے لاس اینجلس کے چرچ آف دی اوپن ڈور کے منبر سے "سنڈے سرمن” کے نام سے اتوار کے پیغامات ریکارڈ کیے۔ یہاں پر انہوں نے 1949 سے 1970 تک بطور پاسٹر خدمات انجام دی۔
سن 1965 میں کینسر کی سرجری کے بعد، ڈاکٹروں نے ڈاکٹر میکجی کو چھ ماہ زندہ رہنے کی امید دی تھی۔ لیکن خداوند نے انہیں مزید 23 سال عطا کیے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد، ڈاکٹر میکجی نے اپنی زندگی تھرو دی بائبل کے لیے وقف کر دی۔ ہردن آپ ڈاکٹر میکجی کو پاساڈینا کے دفتر میں پاتے، ان کی میز پر کھلی بائبل رکھی ہوتی اور ان کے سامنے مائیکروفون ہوتا۔
ڈاکٹر میکجی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے پہلے سے منصوبہ بنایا تھا کہ ریکارڈ شدہ پروگرامز ڈاکٹر میکجی کی وفات کے بعد بھی 5 سال تک نشر ہوتے رہیں گے۔ ڈاکٹر میک گی کی ہدایت تھی کہ "ریکاڑز کو اس وقت تک نشر کرتے رہنا ہے جب تک کہ پیسے ختم نہ ہو جائیں”۔ یکم دسمبر 1988 کو ڈاکٹر میکجی اپنی کرسی پر سو گئے اور خاموشی سے اپنے نجات دہندہ کی حضوری میں چلے گئے۔
آج تھرو دی بائبل کا دنیا بھر میں کام ایک چھوٹے سے عملے اور مخلص سامعین کی دعاؤں اور وفادارلوگوں کے عطیات کے ذریعے جاری ہے۔ اس کا عزم ہے کے خدا کے کلام کا مطالعہ پوری بھرپوری کے ساتھ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک کہ خداوند یسوع مسیح واپس نہ آ جائے۔
تو آئیے سوار ہو جائیں اور اپنے دوستوں کو بھی دعوت دیں۔